15

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

**لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)** – نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شکایت پر ایک مبینہ ملزم ثاقب چدھڑ کے خلاف سائبر ہراسگی، بلیک میلنگ، نازیبا مواد کی تشہیر، غیر قانونی نگرانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ نے شادی کی پیشکش مسترد ہونے کے بعد انہیں شدید طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے ناصرف دھمکی آمیز پیغامات بھیجے اور کردار کشی کی کوشش کی، بلکہ مختلف ہتھکنڈوں سے بلیک میلنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

شکایت کے مطابق اداکارہ کی مبینہ نازیبا ویڈیوز اور نجی معلومات ان کی رضامندی کے بغیر مختلف افراد تک پہنچائی گئیں، جس سے ان کی ذاتی زندگی اور سماجی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ این سی سی آئی اے نے انکوائری کے دوران شکایت کنندہ اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں، جبکہ معاملے سے جڑے ڈیجیٹل شواہد، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات فرانزک جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی تکنیکی تجزیے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر پیکا (PECA) ایکٹ 2016 (ترمیمی 2025) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق کی جائے گی جبکہ ملزم کی گرفتاری اور مزید تحقیقات کے لیے کارروائی جاری ہے۔

**انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھائیں – ہمارے مشن کا حصہ بنیں!**

انسانی حقوق کے عالمی پورٹل **HRNW** کی معاونت کریں۔ مظلوموں کی آواز بننے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے اپنا تعاون پیش کریں:

[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.google.com/search?q=https://www.hrnww.com/%3Fpage_id%3D1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں