کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق Ibrahim Hyderi میں واقع ریڑھی روڈ نزد شجرہ پیٹرول پمپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروشی میں ملوث ملزم جاوید لاڈو ولد عبدالغفور کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے تقریباً 2 کلو گٹکا پڑیوں کی شکل میں برآمد ہوا۔
فرار ہونے والے ملزم ابراہیم عرف بابلی ولد یعقوب کے پھینکے گئے شاپر کی تلاشی لینے پر مزید 3 کلو گٹکا برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ افسران بالا کی جانب سے جاری کی گئی کیٹیگری A لسٹ میں شامل ہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 427/2026 تحت متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ابراہیم حیدری میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


