56

گلشن اقبال میں پلاٹ نمبر A 508 بلاک نمبر 1 میں کرپشن کا ایک اور سنگ میل عبور

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلشن اقبال میں پلاٹ نمبر A 508 بلاک نمبر 1 میں کرپشن کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، رہائشی بنگلے G+2 کے نقشے پر گراؤنڈ فلور 6 دکانیں اور ہر فلور پر چار فلیٹس تعمیر کر کے تعمیراتی قوانین کی ارتھی اٹھا دی،

ایچ آراین ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق اس پلاٹ کے بلڈر نے پہلے مبینہ طور پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر گلشن اقبال شفیع مگسی اور ان کی ٹیم کو خوب کرپشن کی گنگا میں اشنان کرایا اور اب ان کی جگہ وقار ہاشمی نے جگہ لے لی جو اس وقت ہیلی کاپٹروں سے تمام تعمیرات پر نوٹس بھیج کر رات دیر تک وصولیاں اکٹھے کرتے نظر آتے ہیں

کراچی کی تباہی کا سب سے بڑا ادارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اب سرکاری فرائض منصبی کی جگہ نوٹوں کی بوری کو بھاری سے بھاری کرنے کا مشن سامنے نظر آتا ہے اور دودھ سے نہائی ہوئی سندھ حکومت کو اسمبلی میں‌ صوبوں کے قیام کے خلاف قراردادیں پیش کرنے سے فرصت نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں