ماسکو(ایچ آراین ڈبلیو)ماسکو میں روسی فوج کے ایک اعلیٰ افسر کو کار بم دھماکے میں قتل کر دیا گیا۔روسی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق یہ واقعہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔
تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور دھماکے کی جگہ ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


