نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طوفانی ہواؤں کے باعث زمینی سہولیات کو نقصان پہنچا، جہاں ہوائی جہازوں پر چڑھنے اور اترنے کے لیے استعمال ہونے والی سیڑھیاں بے قابو ہو کر طیاروں سے ٹکرا گئیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس واقعے میں کم از کم تین طیارے متاثر ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے فوراً بعد متاثرہ طیاروں کا معائنہ کیا گیا اور حفاظتی اقدامات کے تحت زمینی آپریشن عارضی طور پر محدود کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے پیشِ نظر اضافی حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، جبکہ متاثرہ طیاروں کی مرمت اور پروازوں کے شیڈول پر نظرِ ثانی کا عمل جاری ہے۔


