7

تربت میں سول آبادی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، دو راہگیر زخمی

تربت(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب نامعلوم افراد نے عام شہریوں پر دستی بم (ہینڈ گرنیڈ) پھینکا۔ حملے کے وقت متاثرہ افراد اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ارمان ولد مختار اور شمشیر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ شمشیر خان کا تعلق ضلع دکی سے بتایا گیا ہے جبکہ وہ لورالائی کا رہائشی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ دار عناصر کی شناخت و گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں