کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ایسٹ زون میں Gulistan-e-Johar تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم شاہزیب کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


