کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میں حج پالیسی 2024 کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی
عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے
حکومت نے حج پالیسی پالیسی 2024 کا اعلان کیا اور فی کس 12 ،12 لاکھ روپے وصول کیے گئے،درخواست گزار سید رشید
ہوٹل،کھانے پینے اور دیگر سہولیت کے نام پر حکومت پاکستان نے حاجیوں سے پیسہ وصول کیا،خواجہ روف احمد وکیل درخواست
حکومت پاکستان نے حاجیوں کو لاوارث چھوڑ دیا ، وکیل درخواست گزار
2024 میں حج کے دوران 2 ہزار سے زائد حاجی دوران حجج انتقال کرگئے، درخواست گزار
درخواست گزار میاں بیوی بھی متاثرہ شخص ہیں، گرمی اور حبس کے دوران مرتے مرتے بچے، درخواست گزار
حکومت کو وہاں کے درجہ حرارت کا پتہ تھا تو کیا اقدامات کیے تھے،وکیل درخواست گزار
حاجیوں سے وصول ہونے والی رقم کہاں خرچ کی گئی،وکیل درخواست گزار
واقعہ کا ذمہ دار کون ہے،تحقیقات میں کیا سامنے آیا،وکیل درخواست گزار
حکومت پاکستان سے حجج پالیسی 2024 کی مکمل صورتحال،اخراجات،سانحے کی مکمل تفصیلات طلب کی جائیں،وکیل درخواست گزار
درخواست کی سماعت جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی


