4

تھانہ مؤمن آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، 24 گھنٹے میں قتل کا ڈراپ سین

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تھانہ مؤمن آباد پولیس نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قتل کے ایک کیس کا ڈراپ سین کرتے ہوئے اہم پیشرفت حاصل کر لی۔

پولیس کے مطابق مقتول حمزہ ولد ظہور کے قتل کو ابتدائی طور پر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم تحقیقات کے دوران معاملہ قتل کا ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کو اس کے گھر کے اندر پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا جبکہ اس کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے، جس سے واقعہ مشکوک ثابت ہوا۔

مؤمن آباد پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی دعا زوجہ حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ مل کر موجودہ شوہر حمزہ ولد ظہور کو قتل کیا۔

مقدمہ مقتول کے والد ظہور الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر مفرور ملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس ایچ او شہباز یوسف نے پولیس ٹیم کو 24 گھنٹوں کے اندر کیس حل کرنے پر سراہا اور شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں