5

ڈی جی کے ڈی اے کی آباد ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں ادارہ ترقیات کراچی (KDA) کے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی سے آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے وفد نے سوک سینٹر میں ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور تعمیراتی شعبے سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کی جبکہ سینئر وائس چیئرمین افضل حمید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین آباد نے بلڈرز و ڈیولپرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف گزارشات پیش کیں۔

ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے فوری اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور ادارے و آباد کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی میں ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واگزار کی گئی اراضی کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

ملاقات میں کے ڈی اے کے سینئر افسران سمیت متعلقہ حکام اور آباد کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں