کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی ایسٹ زون میں تھانہ نیوٹاون پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔نیوٹاون پولیس اسٹیشن کے مطابق پولیس نے یونیورسٹی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم نجیب اللہ ولد خدائیداد کو حراست میں لیا۔
پولیس کےمطابق گرفتارملزم کےقبضےسےایک عدد غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں ایف آئی آر نمبر 129/25، 132/25 اور 133/25 شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔


