5

سولر انورٹرز اور لیتھیئم بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، صارفین پریشان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں سولر انرجی سسٹم سے متعلق آلات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر مزید ٹیکس عائد کیے جانے کے خدشات کے باعث مارکیٹوں میں سولر انورٹرز اور دیگر آلات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لیتھیئم بیٹریوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دکانداروں نے قیمتوں میں یکمشت اضافہ کر دیا ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 5 کلو واٹ کی لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں تقریباً 20 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر آلات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اس طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے جو مہنگی بجلی سے بچنے کے لیے متبادل توانائی کی طرف منتقل ہو رہا ہے، جبکہ مڈل کلاس صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں