7

سیکیورٹی فورسز کا مدرسہ انوار العلوم خار کا دورہ

باجوڑ(ایچ آراین ڈبلیو)باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے مدرسہ انوار العلوم خار کا دورہ کیا، جہاں افسران نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران افسران نے طلباء کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں کمپیوٹرز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جدید تعلیم کے فروغ اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

اساتذہ اور طلباء نے سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات تعلیمی ترقی، نوجوانوں کی رہنمائی اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں