8

موچکو پولیس کی چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس اسٹیشن نے چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملین روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر ایک نان کسٹم پیڈ مزدا گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے دوران گاڑی سے 70 بوروں میں موجود 820 کلو گرام چھالیہ برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق چھالیہ کو گھاس کے نیچے چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان محمد ناصر اور محمد ارشد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ چھالیہ اور گاڑی کو قانونی کارروائی کے بعد قبضے میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں