5

وفاقی حکومت کے قرضوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے قرضوں کے معاملے میں تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان کے مجموعی قرضے بڑھ کر 81 ہزار 930 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 994 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ قرضوں میں مسلسل اضافہ مالی نظم و ضبط، بجٹ خسارے اور معاشی استحکام کے لیے ایک سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ عوامی اور معاشی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قرضوں پر انحصار کم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں