کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس اسٹیشن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا مافیا کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق حب بلوچستان سے کراچی کی جانب مضر صحت گٹکا ماوا کی ترسیل کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے حب ریور روڈ پر روک لیا گیا۔
کارروائی کے دوران ایک ہائی روف گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 27 بورے مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا، جس میں 270 تھیلیاں اور مجموعی طور پر 6750 پڑیاں شامل تھیں۔
حکام کے مطابق یہ گٹکا ماوا بین الصوبائی سطح پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران جاوید، اشرف اور محمد عرفان نامی تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے خلاف امتناعِ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 390/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


