6

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا المناک حادثہ

مظفرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے، جبکہ کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ حکام کے مطابق حادثے کی اصل تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت پاک فوج کے تمام رینکس نے اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عسکری قیادت کی جانب سے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں