معروف لافرم کرم ایسوسی ایٹس نےڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف لیگل ہیلپ سیل قائم کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسپیشل کورٹ میں سب سے زیادہ کرمنل کیسز لگانے والے ندیم احمد جمال ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لیگل ہیلپ سیل کام کرے گا-

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں شامل علاقے گلشن اقبال، اسکیم 33، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ایس، کراچی ایڈمن سوسائٹی، پی آئی بی کالونی، کراچی یونین آف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر شامل علاقوں میں رہنے والے یا این جی اوز چلانے والے اگر کسی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے اسپیشل کورٹ میں بلڈر اور ایس بی سی اے کی کرپشن کے کیس دائر کرنا چاہتے ہیں تو اس غیر قانونی تعمیرات کی تصویر، پلاٹ نمبر اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ رجوع کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں