آپریشن کلین کرپشن’ کے دعووں پر سوالات، نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیر جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع وسطی میں ‘آپریشن کلین کرپشن’ کے دعووں کے باوجود نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر ڈی-5 پر سیفائر آؤٹ لیٹ کی غیرقانونی تعمیر بلا روک ٹوک جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تعمیراتی عملے کا کہنا ہے کہ “ہماری ڈیل سیدھی ڈائریکٹر سینٹرل سے طے ہو چکی ہے”۔ اس کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد معاملے سے لا علم دکھائی دیتے ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ پر کھلے عام کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں اور سی او ایس ایریا بھی ہڑپ کیا جا رہا ہے۔ ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی مزمل حسین کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اس آؤٹ لیٹ کے خلاف کارروائی کرنے والے اہلکاروں کو معطلی کی دھمکی دی ہے۔

ضلع وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے “کرپشن فری ضلع” کے دعووں کے باوجود یہ واقعہ سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ آیا یہ “آپریشن کلین کرپشن” ہے یا “آپریشن کلین پروٹیکشن”؟

اپنا تبصرہ بھیجیں