پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات دن کی توسیع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کر دی ہے جو 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

اہم پابندیاں:

چار یا زیادہ افراد کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی

تمام احتجاجی جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار

اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی

اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت ممنوع

رعایتیں:

شادی کی تقریبات اور جنازے اجازت شدہ

سرکاری افسران اور عدالتیں مستثنیٰ

لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں