کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ نے آئینی بینچز آرڈیننس 2025 نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت تمام کیسز اب صرف آئینی بینچز ہی سنیں گے۔
نظام کے مطابق آئینی بینچز کے ججز کا تقرر جوڈیشل کمیشن کرے گا اور سینئر ترین جج بینچ کا سربراہ ہوگا۔ تمام زیر التوا مقدمات آئینی بینچز کو منتقل ہو جائیں گے اور فوری نوعیت کے کیسز 14 دنوں میں سماعت کے لیے مقرر ہوں گے۔


