بلوچستان کے سمندر ڈام/سونمیانی میں مچھلیوں کی نسل کشی جاری

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ساحلی بستی ڈام سونمیانی میں وائرنیٹ مافیا نے ماہیگیری کا ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایا ہے جو کہ لائف بوٹ پر ہیوی لائٹ لگا کر سمندر میں مچھلیاں جمع کر کے ان کو ٹارگٹ کر کے شکار کیا جا رہا ہے جو کہ سمندری حیات کا کھلا اور بے دریغ نسل کشی ہے جس سے نہ صرف سمندری حیاتیات کا مستقبل قریب میں ہی ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے اس غیر قانونی ماہیگیری طریقہ کا شکار کو فورا روکا نہ گیا تو غریب ماہیگیر بہت جلد فاقہ کشی میں مبتلا ہو جائیں گے وائرنیٹ جو کہ ویسے ہی غیر قانونی جال ہے اس میں مزید شکار کے نئے طریقے رائج کرنا قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔اس غیر قانونی طریقے پر وائرنیٹ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں