اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت **سید ذوالفقار علی شاہ** نے عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ **میڈم عابدہ پروین** سے ملاقات کی۔
ملاقات میں **سندھ کی ثقافت، صوفیانہ موسیقی اور فنونِ لطیفہ کے فروغ** پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران سندھ میں **صوفی میوزک فیسٹیول** کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈم عابدہ پروین نے سندھ حکومت کی ثقافتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نوجوان فنکاروں کی سرپرستی، **سندھ ٹیلنٹ ہنٹ** اور موسیقی کے فروغ کے منصوبوں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
وزیر ثقافت و سیاحت نے میڈم عابدہ پروین کو صوبے کے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے میڈم عابدہ پروین کو **پاکستان کی عالمی شناخت اور سندھ کی ثقافت کی سفیر** قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذات میں ایک **ادارہ** ہیں، جن سے نئے گلوکار بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے اعلان کیا کہ محکمہ ثقافت سندھ، میڈم عابدہ پروین کے **ہر شہر میں پروگرامز** منعقد کرے گا۔
وزیر ثقافت نے ان کی صحت سے متعلق غلط افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ **میڈم عابدہ پروین بالکل ٹھیک ہیں**۔
ملاقات کے اختتام پر میڈم عابدہ پروین کی جانب سے صوبائی وزیر کے اعزاز میں **ظہرانے** کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔


