کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران دو حادثات، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سڑک حادثات میں ایک گھنٹے کے دوران دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سائٹ سپر ہائی وے پر ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اس کے بعد نارتھ کراچی میں دو منٹ چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ ڈرائیفر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں