کراچی چیمبر اف کامرس میں ڈی ائی جی ٹریفک کی شرکت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ای-چالان سسٹم اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ سے متعلق ڈی ائی جی ٹریفک ایس ایس پیز ٹریفک اور ڈی ایس پی ایڈمن کی شرکت-

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) میں شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری، ای-چالان کے طریقۂ کار، ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ، گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی ائی جی ٹریفک نے سوالات کے جامع جوابات دیے
ڈی آئی صاحب نے چیمبر نمائندگان کو بتایا کہ: ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کو سہولت دینے اور قانون کی یکساں عملداری کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے

چالان کے اجرا کے بعد قانونی طریقۂ کار کی پابندی لازمی ہوگی۔ شہریوں کے لیے ای چالان سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے شہر میں 11 سہولت سینٹر ٹریفک پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ہیں شہری ان سہولت سینٹر پر جا کر اپنے ای چالان کی تفصیلات رہنمائی خدمات جا کر حاصل کر سکتے ہیں-

ڈی آئی صاحب واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ہر شہری کو 30 پوائنٹس الاٹ کیے جائیں گے۔قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں پوائنٹس کم ہوتے جائیں گے۔تمام پوائنٹس ختم ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں