وزیراعلیٰ سندھ کا بچوں کے استحصال کے خلاف جنگ کا عزم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کے تحفظ کو ریاست کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدامات اور سماجی شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور متاثرہ بچوں کے لیے انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے سے بچوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں