پاکستان ریلوے نے 11 ٹرینوں کی چلانے کی ذمہ داری پرائیوٹ کمپنیوں کو سونپی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ریلویز نے ملک کی 11 ٹرینوں کو پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں زیادہ تر برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ٹکٹنگ نظام میں بہتری لانا اور مفت سفر کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوگا۔

ان ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر اور وہنجوڈارو پسنجر شامل ہیں۔

یہ تمام ٹرینیں ایسے روٹس پر چلتی ہیں جہاں فی الحال صرف ایک ہی ٹرین سروس دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں