پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے کوئٹہ سے آنے والی دو گاڑیوں سے دو کروڑ چوہتر لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ سامان میں سگریٹ ایسیٹیٹ ٹو، سگریٹ پیپر، فلیور، حقہ اور صابن شامل ہیں۔
ایف بی آر کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔


