بغیرتحقیق انوویشن اور اِنڈسٹری کی پائیدار ترقی ممکن نہیں، شان سہگل

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر شان سہگل نے اسر ا یونیورسٹی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ ORIC اسٹیئرنگ کمیٹی، کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل (CAC) اور انڈسٹری ایڈوائزری بورڈ (IAB) کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ممتاز صنعتی شخصیات، کارپوریٹ نمائندگان، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور تحقیق و صنعت سے وابستہ ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چیمبر نائب صدرشان سہگل نے اجلاس میں حیدرآباد کی انڈسٹری اور ایس ایم ای سیکٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کا مضبوط تعلق ملک کی ترقی، تحقیق کے فروغ، ٹیکنالوجی کی بہتری اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان خصوصاً سندھ میں انڈسٹریل سیکٹر کو جدید تحقیق سے جوڑنے کی اشد ضرورت ہے۔ حیدرآباد چیمبرہمیشہ ایسی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کرتا رہا ہے جو تحقیق اور عملی فیلڈ کو ایک دوسرے سے قریب لائیں۔شان سہگل نے مزید کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی نہ ہونے کے باعث چھوٹے صنعتکار جدید عالمی تقاضوں کے مطابق ترقی نہیں کر پاتے۔ اس سلسلے میں اسراء یونیورسٹی کی جانب سے قائم کردہ پلیٹ فارمز قابلِ تعریف ہیں جو صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان مستقل رابطے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ORIC پروفیسر ڈاکٹر کامران کھوکھر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر حسیب اللہ میمن نے تحقیق، انوویشن اور اکیڈمیا،انڈسٹری لنکیجز کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔پینٹا ہیلیکس ماڈل اکیڈمیا، انڈسٹری، حکومت، سوسائٹی اور میڈیا پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔مختلف فیکلٹیز کے ساتھ صنعتی ماہرین کی علیحدہ مشاورت ہوئی تاکہ مشترکہ ریسرچ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، ٹریننگ پروگرامز، انٹرنشپ مواقع اور طلبہ کی اسکل ڈیولپمنٹ کے عملی اقدامات وضع کیے جا سکیں۔شان سہگل نے تمام پینل ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے چھوٹے صنعتکار جدید تحقیقی مراکز، ٹیسٹنگ لیبارٹریز، ٹیکنیکل ٹریننگ اور انڈسٹری،اکیڈمیا پروجیکٹس میں شامل ہونا چاہتے ہیں، لیکن اس کے لیے ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آنے والے دنوں میں اسراء یونیورسٹیکے ساتھ مشترکہ ورکشاپس، اسکل ڈیولپمنٹ سیشنز اور صنعتی مسائل کے حل کے لیے خصوصی انڈسٹری میٹنگز منعقد کرے گی۔حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے اسر ا یونیورسٹی اور ORIC انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اس شاندار مشترکہ اجلاس کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں انڈسٹری اور اکیڈمیا کو ایک نئی سمت، مضبوط تعاون اور عملی نتائج فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں