لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں ملزم منور نعمان عرف نومی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزم نے بوستان کالونی کے قریب کرائے کے کوارٹر میں لڑکی کو بہلا کر زیادتی کی۔ 23 سالہ متاثرہ کی حالت بگڑنے پر ملزم اسے ہسپتال لے گیا مگر وہاں سے فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی حاملہ ہے اور ملزم کو جنڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


