بھٹائی آباد میں فائرنگ، کار ڈرائیور ہلاک، خاتون زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر کینٹ کے علاقے بھٹائی آباد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ سے کار ڈرائیور علی اصغر بجارانی کو قتل کر دیا جبکہ کار میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ مقتول کا بھائی پہلے بھی ایک حملے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ علی اصغر ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ تھے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں