حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکے کے واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے آتشبازی کے تمام کاروبار پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے موجودہ لائسنسز کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے چھ رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں پولیس اور سول ڈیفینس کے اہلکار شامل ہیں۔
کمیٹی طے شدہ معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کے مطابق تمام لائسنسز کا مشروط جائزہ لے گی۔ اس اقدام کا مقصد ایسے حادثات کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے سے روکنا ہے۔


