خواتین کے موبائل ہیک کرنے اور بلیک میلنگ کے الزام میں ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے سمیر خان نامی ملزم کو عیدگاہ تھانہ کی حدود سے گرفتار کیا ہے جو خواتین کے موبائل فونز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر کے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر ان کے فونز ہیک کرتا، پھر ان کی نجی ویڈیوز بنا کر دھمکیاں دے کر رقم وصولتا تھا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے دو موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں۔

ملزم پر متعدد خواتین کو ہراساں کرنے اور ان سے رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں