کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)سینئر صحافی نور احمد عباسی کے اغوا کو چار دن گزر گئے ہیں لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ صحافی جمعے کی رات 11 بجے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
صحافی برادری، سماجی کارکنوں اور وکلاء نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر نور احمد عباسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
نور احمد عباسی کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے وزیراعظم، آرمی چیف اور سندھ کے وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ سے اس معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


