غیر ملکی این جی اوز کی مداخلت اور سرکاری افسران کے فرائض میں کوتاہی پر تشویش

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)عوامی حلقوں نے غیر ملکی این جی اوز کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور سرکاری افسران کی جانب سے ان کی خوشامد میں اصل فرائض کی نظراندازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران این جی اوز کے پروگراموں میں شرکت کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ عوامی مسائل سنگین صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی این جی اوز کے ساتھ کام پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

قوانین کے مطابق کسی بھی سرکاری محکمے کے لیے غیر ملکی این جی اوز کے ساتھ کام کرنے کے لیے وزارت داخلہ کی اجازت اور رجسٹریشن لازمی ہے۔ عوامی حلقوں کا اصرار ہے کہ افسران اپنی بنیادی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کریں اور غیر ملکی مداخلت کو روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں