اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اپوزیشن اتحاد “تحریک تحفظ آئین پاکستان” نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک مارچ کی کوشش کی، جسے پولیس نے روک دیا۔
احتجاج میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا اور اسد قیسم شامل تھے۔ مظاہرین نے “آمریت مردہ باد” اور “27ویں ترمیم مسترد” کے نعرے لگائے۔
یہ تحریک چھ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل ہے جو گزشتہ سال تشکیل دی گئی تھی اور حکومت مخالف احتجاجی تحریکوں کی حمایت کا اعلین کر چکی ہے۔


