سندھ ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بیرسٹر علی طاہر نے سندھ ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ترمیم جلد بازی میں منظور کی گئی اور وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری میں سینارٹی کو نظرانداز کیا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے اور اسے غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں