جنوبی وزیرستان میں ایف سی افسر اور مقامی کمیونٹی کے درمیان اعتماد سازی کی ملاقات

جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)تیارزہ خولہ میں ایف سی ساؤتھ کے ایک افسر نے مقامی طلباء، عمائدین اور رہائشیوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد علاقے میں اعتماد سازی، عوامی رابطوں کو فروغ دینا اور امن و امان کے قیام میں مشترکہ ذمہ داری کا تصور مضبوط کرنا تھا۔

ایف سی افسر نے مقامی مسائل اور تجاویز سنیں اور یقین دلایا کہ عوام کے تعاون سے خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں۔ مقامی عمائدین نے ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں