کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) – 16 نومبر 2025: عالمی یومِ برداشت کے موقع پر ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ (HRNW) نے امن، رواداری، اور احترامِ انسانیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایچ آر این ڈبلیو کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ
“برداشت صرف ایک خُلق نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ اختلافِ رائے کو احترام کے ساتھ قبول کرنا ہی معاشرتی ہم آہنگی اور پائیدار امن کی ضمانت ہے۔”
تنظیم نے کہا کہ دنیا اس وقت عدم برداشت، نفرت اور تقسیم کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، ایسے میں امن، برداشت اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
ایچ آر این ڈبلیو نے تمام افراد، اداروں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشروں میں برداشت، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
———
مزید برآں، HRNW نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی حقوق، تعلیم، اور امن کے فروغ کے لیے عطیات دیں تاکہ اس مشن کو جاری رکھا جا سکے۔
آپ کا تعاون ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔
🔗 عطیات کے لیے وزٹ کریں: hrnww.com/donation


