حامد میر کی بیٹی نے صحافت کے میدان میں انٹری دے دی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) معروف صحافی اور جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کی بیٹی عائشہ میر نے بھی عملی طور پر صحافت کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ میر کو حال ہی میں نئے قائم ہونے والے پاکستان کے ایک ڈیجیٹل انگلش چینل میں بطور صحافی تعینات کیا گیا ہے، جہاں انہیں پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت دی گئی ہے۔

عائشہ میر نے نیویارک سے ڈیجیٹل میڈیا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور اس سے قبل وہ امریکن نیوز ایجنسی “ایسوسی ایٹڈ پریس (AP)” سے وابستہ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں