پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔
——-
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:
مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔
تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔
عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔
انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔
عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate


