کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار۔ملزمان مبینہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر عظیم گوٹھ میں کارروائی کرکے دو گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں بشیر احمد عرف شکور ولد نذیر اور غلام شبیر ولد امام بخش شامل ہیں۔


