پولیس کی مبینہ سرپرستی میں گٹکا ماوا مافیا سرگرم، عوام پریشان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تھانہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس کی مبینہ چشم پوشی اور سرپرستی کے باعث گٹکا ماوا کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ گٹکا ڈیلرز شفاقت بانگڑی اور امجد ڈانسر نے علاقے میں گٹکا ماوا کا بڑا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے، جبکہ متعلقہ تھانیدار ان پر مہربان دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد ڈانسر اور شفاقت بانگڑی کو سیاسی سرپرستی بھی حاصل ہے، جس کے باعث تھانہ اتحاد ٹاؤن کی پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے اور مبینہ طور پر ان کی جی حضوری میں مصروف ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گٹکا ماوا کی کھلے عام فروخت سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی اس مبینہ کمزوری نے گٹکا مافیا کو مزید بے خوف بنا دیا ہے۔

شہری و سماجی حلقوں نے ایس ایس پی کیماڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ اتحاد ٹاؤن میں سرگرم گٹکا ماوا مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور شفاقت بانگڑی و امجد ڈانسر سمیت تمام ملوث عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں