کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے نیپیر کوارٹر میں واقع اسٹار مدینہ ٹریڈنگ سینٹر (پلاٹ نمبر 6/23) میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات نے شہریوں اور تاجروں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاپنگ مال میں نہ تو فعال فائر الارم سسٹم نصب ہے اور نہ ہی ایمرجنسی اخراجی راستے (ایمرجنسی گیٹس) موجود ہیں، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی جانب سے مال میں فائر سیفٹی سسٹمز اور ایمرجنسی گیٹس کی تنصیب کے دعوے تو کیے گئے ہیں، تاہم عملی طور پر اب تک کوئی مؤثر اقدامات نظر نہیں آ سکے۔ اگرچہ ابتدائی معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے، لیکن حقیقی حفاظتی انتظامات تاحال التوا کا شکار ہیں، جبکہ ایمرجنسی گیٹس کی عدم موجودگی ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔


