این ای ڈی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طالب علم کے داخلہ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)این ای ڈی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم کا داخلہ منسوخ کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت طالب علم کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی حکام کی جانب سے طالب علم کا داخلہ منسوخ کرنے کا حکم فوری طور پر معطل کیا جائے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، جس میں منصفانہ سماعت کے حق کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ داخلہ منسوخی کے فیصلے سے متعلق تمام ریکارڈ اور معلومات عدالت کے سامنے پیش کی جائیں۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ طالب علم کا داخلہ فوری طور پر اصل حالت میں بحال کیا جائے تاکہ اس کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ مزید کارروائی اگلی سماعت پر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں