متعدد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات، متاثرہ بچے نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج ایک سنگین مقدمے میں متاثرہ بچے نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

متاثرہ بچے نے عدالت کو بتایا کہ 20 دسمبر 2025 کو وہ کام پر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ اس دوران ملزم عمران اپنی موٹرسائیکل پر آیا اور اسے لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ بچے کے مطابق، ملزم نے اسے گودام چورنگی کے راستے ملیر ندی کے اندر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ زیادتی کے بعد ملزم عمران بچے کو کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں