کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد پیش آنے والی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار ملزم لیاقت محسود کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اس کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق لیاقت محسود کے خلاف گارڈن تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔ سیشن عدالت کی ہدایت پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جبکہ اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دے دی۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ملزم کی رہائی ضمانتی شرائط پوری کرنے سے مشروط قرار دی گئی۔


