کلاکوٹ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی کلاکوٹ پولیس نے علاقہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم شاہد سلیم بلوچ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی/پیشہ ور جرائم پیشہ ہے اور متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ اس سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ کچھ یوں ہے:

مقدمہ نمبر 212/2015 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ کلاکوٹ

مقدمہ نمبر 134/2020 بجرم دفعہ 188 تھانہ کلاکوٹ

مقدمہ نمبر 420/2022 بجرم دفعہ 354/337A/34 تھانہ کلاکوٹ

مقدمہ نمبر 232/2019 بجرم دفعہ 392 تھانہ درخشاں

مقدمہ نمبر 233/2019 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ درخشاں

مقدمہ نمبر 171/2025 بجرم دفعہ 324 تھانہ نیپئر

گرفتار ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی سٹی نے شہریوں کو یقین دلایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں