کلری پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، گٹکا و ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی کلری پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 12 کلو گٹکا و ماوا برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے حراست میں لیا گیا اور فوری قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کلری پولیس نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ممنوعہ مادوں کی فروخت اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوامی تحفظ اور امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں