ماموں کانجن میں مبینہ ڈکیتی کا ڈرامہ، پولیس نے حقیقت بے نقاب کر دی

ماموں کانجن(ایچ آراین ڈبلیو)ماموں کانجن میں پیش آنے والی مبینہ ڈکیتی کی واردات کو پولیس نے ڈرامہ قرار دے دیا ہے۔پولیس کے مطابق واردات میں مبینہ طور پر لٹنے والی رقم اصل میں ریٹیلر کے گھر سے برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے واقعے کو مشکوک پایا اور کارروائی کرتے ہوئے ریٹیلر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ واضح کیا گیا کہ تمام حقائق سامنے لانے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مبینہ وارداتوں کے حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں اور قانون پر مکمل اعتماد رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں